کینیڈین وزیراعظم کی یوکرین طیارہ حادثہ متاثرین کو انصاف کی یقین دہانی 246

کینیڈین وزیراعظم کی یوکرین طیارہ حادثہ متاثرین کو انصاف کی یقین دہانی

کینیڈین وزیراعظم نے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے ایران سے جواب طلب کریں گے جو پہلے ہی اپنی آرمی کی جانب سے اس جہاز کو مارنے کا اعتراف کرچکے ہیں جب کہ مشکل حالات میں متاثرین کو میری مکمل حمایت حاصل ہے، آپ نے ہمیں ذمہ داروں کے احتساب اورانصاف کے حصول کا مقصد دیا۔
واضح رہے ایران کی آرمی کی جانب سے مارے جانے والے یوکرینی طیارے میں 176 مسافر موجود تھے اور ہلاک ہونے والوں میں 57 کینڈین مسافر شامل تھے۔
ایڈمنٹن: کینیڈین وزیراعظم نے مسافر طیارہ حادثے کو متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایران سے جواب ملنے تک ہم خاموش نہیں ہوں گے۔

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں یوکرینی طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اس قسم کا سانحہ ہرگزنہیں ہونا چاہیے تھا، ہم متاثرین کے ساتھ ہیں، پوراملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں