وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اورایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات 165

وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اورایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی سے اورایرانی ہم منصب جواد ظریف ملاقات کی اور ایران امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کا ایران امریکہ کشیدگی،خطے میں امن و امان کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایران امریکہ کشیدگی،خطے میں امن و امان کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
زیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ گہرے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ایران امریکا کشیدگی کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں، ایران کے بعد اب وہ سعودی روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں