ایران کا امریکی فضائی اڈوں پر میزائلوں کا انتقامی حملہ 180

ایران کا امریکی فضائی اڈوں پر میزائلوں کا انتقامی حملہ، 80 افراد ہلاک ہوئے، ایران کا دعوی

ایران کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ حملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے۔
اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہدف بنایا گیا تھا، اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی، ایران کی جانب سے متناسب جواب مکمل ہو گیا۔
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایران کی جانب سے مناسب جواب مکمل ہوگیا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کی، ہم کوئی جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کریں گے۔

غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر12 سے زائد زمین سے زمین پرمارکرنے والے ایرانی میزائل داغے گئے تاہم ابھی تک ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔اس متعلق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب تک سب ٹھیک ہے، ہمارے پاس دنیا کی سب سے بہترین اورطاقتور فوج ہے۔عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملے میں ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں کا اندازہ لگایا جارہا اورمیں اس ضمن میں بدھ کی صبح بیان جاری کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں