ایران امریکا کشیدگی وزیراعظم عمران خان کا اعلان 186

ایران امریکا کشیدگی وزیراعظم عمران خان کا اعلان

پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وزیراعظم
خطے میں تنازع سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے
پاکستان ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا عمانی وزیر سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی صورتحال سے عمانی وزیر کو آگاہ کیا اور وزیراعظم نے عمانی سلطان قبوس بن سید کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، ایران اورسعودی عرب کے تنازعات ختم کرنے کےلیے بھی کوششیں کیں، عالمی برادری کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں تنازع سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا، پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور عمان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں