پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ،2 پائلٹ شہید 190

پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ،2 پائلٹ شہید

میانوالی ائیربیس کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق میانوالی ائیربیس کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔امدادی کاروائیوں کے لیے ریسکیو ٹیم کو بھی طلب کیا گیا۔اس موقع پر اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں جمع ہو گئے ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائیہ کا ایف ٹی 7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔ واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈرحارث بن خالد اورفلائنگ آفیسرعبادالرحمان شہید ہوگئے۔
جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارائیوں کا آغاز کر دیا۔۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ میانوالی کے قریب میانہ کوہ کے مقام پر پیش آیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں