جنرل سلیمانی کا قتل اسرائیلی نہیں بلکہ امریکہ کا معاملہ ہے،اسرائیلی وزیر اعظم 192

جنرل سلیمانی کا قتل اسرائیلی نہیں بلکہ امریکہ کا معاملہ ہے،اسرائیلی وزیر اعظم

پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایران نے بدلہ لیا تو امریکہ حملہ کرے گا۔ انہوں نے ٹرمپ کی دھمکی کے بعد واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ایران پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کو دنیا کے چہرے سے مٹا کر رکھ دیں گے۔
سرائیلی وزیر اعظم نے سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں یہ بات واضح کی ہے کہ 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ پر ہونے والے فضائی حملے میں اسرائیل کا کوئی ہاتھ نہیں نہ ہی اسرائیل کے ساتھ اس معاملے پر کوئی بات چیت کی گئی تھی، فضائی حملے کا فیصلہ امریکہ کا اپنا تھا جس میں اسرائیل کا کوئی ہاتھ نہیں۔
ایران کی اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار۔ جنرل سلیمانی کا قتل اسرائیلی نہیں بلکہ امریکہ کا معاملہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں