آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور 194

آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور

قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور
اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک آرمی ایکٹ،ائیرفورس ایکٹ اورنیوی آرڈیننس میں ترامیم کی علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش کیں۔ قومی اسمبلی فوجی سربراہان کے بارے میں قانون سازی کی علیحدہ علیحدہ منظوری دے رہی ہے۔

اجلاس کے آغاز میں چیئرمین دفاعی کمیٹی امجد علی خان نےآرمی ایکٹ ترمیمی بل پرکمیٹی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔
بل کی منظوری میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق) اور بی اے پی کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے بھی حصہ لیا جب کہ جےیوآئی (ف)، جماعت اسلامی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے ارکان نے بل کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں