میرے والد کی موت امریکا اور اسرائیل کے لئے سیاہ دنوں کا آغاز ہے، میرے والد کی موت سے عوام بیدار ہوں گے 187

میرے والد کی موت امریکا اور اسرائیل کے لئے سیاہ دنوں کا آغاز ہے، جنرل سلیمانی کی بیٹی کا پیغام

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمان کی بیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کوپیغام دیا ہے کہ والد کی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔

اپنے والد کے جنازے کے جلوس سے خطاب کے دوران جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینت سلیمانی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو واضح پیغام دیا۔
زینت سلیمانی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ احمق اور کھلونا ہے جو یہودیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، امریکی صدر نے میرے والد کو قتل کرکے ایران اور عراق میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور عراق کے اہم افراد کو قتل کرکے اسٹریٹیجک غلطی کر دی ہے، اس ناکام سازش نے ایران اور عراق میں تاریخی یکجہتی پیدا کردی ہے۔

زینت سلیمانی کا کہنا تھا کہ میرے والد کی موت امریکا اور اسرائیل کے لئے سیاہ دنوں کا آغاز ہے، میرے والد کی موت سے عوام بیدار ہوں گے اور امریکا کے خلاف مزاحمت کے محاذ پر مزید تیزی آئے گی اور امریکا اور ایران کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں