لاہور کیمپ جیل میں آتش زدگی سے سعد رفیق شدید زخمی 185

لاہور کیمپ جیل میں آتش زدگی سے سعد رفیق شدید زخمی

سعد رفیق کا سر لوہے کے جنگلے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ لگی۔
خواجہ سعید رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔ ایک ہی دن میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے لے کر جاتے ہیں اسی دن واپس لے کر آتے ہیں۔ اجلاس کے لئے 8 گھنٹے کاسفر نہیں کر سکتا، اسلام آباد کو سب جیل قرار دے کر رکھا جائے۔
پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کر دی گئی تھی ۔ خواجہ برادران نے صحت جرم کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ملزمان کو ریکارڈ کی کاپیاں فراہم کی گئی ہیں۔دوران سماعت احتساب عدالت نے تھا کہ ہم آپ پر فرد جرم عائد کر رہے ہیں۔آپ اس پر دستخط کریں گے یا نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے وکیل ساتھ والی عدالت میں ہیں کچھ دیر انتظار کریں۔
خیال رہے احتساب عدالت نے پیراگون اسکینڈل کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کی تھی۔ اس سے قبل خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنے کیلئی8اگست کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائیٹی میں بے ضابطگیوں کے الزام میں خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8اگست کی تاریخ دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں