اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ 206

اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ

لاہور: پنجاب اور آزادکشمیر میں اسکول کھلنے کے ایک دن بعد شدید سردی کے باعث مزید ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

پنجاب بھر میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج اسکولز کھلے لیکن سردی کی وجہ سے بچوں کی حاضری متاثر رہی۔ موسم کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی چھٹیاں 12 جنوری 2020 تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ پنجاب بھر میں کل سے تمام نجی و سرکاری اسکولز بند رہیں گے اور 13 جنوری پیر سے کھلیں گے۔چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ادھر آزادکشمیر میں بھی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکولز آج کھلناتھے لیکن اب 13 جنوری سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایات پر تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولزمیں تعطیلات بڑھا دی گئیں۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول کھل گئے اور تدریسی عمل کا بھی آغاز ہوگیا جبکہ سردی بھی کم ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں