امریکا نے عراق میں ایک اورفضائی حملہ کردیا ہلاکتوں کا اندیشہ 199

امریکا نے عراق میں ایک اورفضائی حملہ کردیا ہلاکتوں کا اندیشہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی حکام نے بتایا ہے کہ بغداد کے شمال میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کو لے جانے والی دو کاروں کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے.
اس حوالے سے عراقی حکام کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں داعش کےخلاف سرگرم الحشد الشعبی کی 2 گاڑیوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے عراق کے شمالی علاقے پرفضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں