فیصل آباد۔ وزیر اعظم عمران خان آج (جمعہ) فیصل آباد میں جدید ترین علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے۔ 176

وزیراعظم عمران نے آج فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کیا

فیصل آباد۔ وزیر اعظم عمران خان آج (جمعہ) فیصل آباد میں جدید ترین علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے۔

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں چار ہزار ایکڑ رقبے پر منصوبہ بنایا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہر میں پہلا شیلٹر ہوم کا افتتاح بھی کریں گے ، جو چار کنال رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہ میں بیٹھ کر ایک عام آدمی کی طرح دوپہر کا کھانا کھایا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان وہاں موجود لوگوں میں بھی گھل مل گئے۔اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسد عمر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں پناہ گاہ کے دورے پر کھانا کھانے کا موقع ملا. وزیراعظم اور مجھے دونوں کو آلو گوشت بہت پسند آیا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعظم ہاؤس سے بہتر پکا ہوا ہے۔


وزیراعظم عمران خان کی لنگر خانے میں کھانا کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،وزیراعظم عمران خان کی سادگی کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا فیصل آباد پناہ گاہ میں بیٹھ کر ایک عام آدمی کی طرح دوپہر کا کھانا کھایا.ایسا ہے ہمارا وزیراعظم۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں