وزیراعظم عمران خان کا یواے ای کے ولی عہد کا شاندار استقبال 196

وزیراعظم عمران خان نے شیخ محمد بن زاید النہان کی گاڑی خود ڈرائیو کی

وزیراعظم عمران خان کا یواے ای کے ولی عہد کا شاندار استقبال
اسلام آباد: ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کمانڈر محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا استقبال کیا۔ عمران خان خود گاڑی چلاکر معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس لے کر پہنچے۔

محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس دوران تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بن زید النہیان دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں