پنجاب کے اعلی تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا 215

پنجاب کے اعلی تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا

صوبے کے کالجز اور یونیورسٹیز بھی اب یکم جنوری کی بجائے 5 جنوری کو کھلیں گے، اسکولوں کیلئے تعطیلات میں اضافہ نہیں ہوگا
پنجاب کے اعلی تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا، صوبے کے کالجز اور یونیورسٹیز بھی اب یکم جنوری کی بجائے 5 جنوری کو کھلیں گے، اسکولوں کیلئے تعطیلات میں اضافہ نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اعلی تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
مام جامعات اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں پانچ جنوری تک ہوں گی۔ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے چھٹیوں کے حوالے سے تمام جامعات اور کالجر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے جو نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا اس کے مطابق صوبے کی جامعات اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہونا تھیں۔

تاہم اب سردی کی شدت میں اضافے کو دیکھتے ہوئے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے منگل کے روز نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اس نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کے ادارے بھی 5 جنوری تک بند رہیں گے اور 6 جنوری سے باقاعدہ طور پر تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ جبکہ صوبے کے اسکولوں کیلئے تعطیلات میں مزید کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب لاہور شہر میں ریکارڈ سردی کی شدت نے شہریوں کا حال برا کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لاہور میں اس سے قبل اس قدر شدید سردی 2002 میں پڑی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل دسمبر کے ماہ میں سال 2002 میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔ تاہم مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال جنوری میں درجہ حرارت گرنے کے امکان نہیں ہے۔ رواں ماہ دھند کے تسلسل اور سورج نہ نکلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہا۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں بارش کی پیش گوئی ہے تاہم بارش کے بعد دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا اور سردی کی موجودہ شدت بھی برقرار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں