وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا 187

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس معمول سے ہٹ کر بلایا ہے جو آج دن 2 بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ عمران خان نئے سال کے حکومتی اہداف سے کابینہ اراکین کو آگاہ کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے آج ہی قیمتوں پرکنٹرول سے متعلق اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں خیبر پختون خوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں قیمتوں میں کمی سے متعلق صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا اور صوبائی حکام صوبائی اقدامات پر بریفنگ دیں گے جبکہ قیمتوں پرکنٹرول سے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے ینگ پارلیمنٹیرینز کا اجلاس بھی طلب کرلیا جس میں دونوں ایوانوں میں قانون سازی کے لئے موثر کردار پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم نوجوان اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی سے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کریں گے اور انہیں پاکستانی نوجوانوں سے متعلق اہداف دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں