وزیر اعظم عمران خان کی آنکھیں نم ہو گئیں 212

وزیر اعظم عمران خان کی آنکھیں نم ہو گئیں

عمران خان شوکت خانم ہسپتال کی سلور جوبلی کے موقع پر فنڈ ریزنگ کے لیے ہونے والی لائیو ٹرانسمیشن کے دوران والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئے اینکر فخر عالم نے عمران خان کے جذباتی ہو جانے کو ٹرانسمیشن کا بہترین لمحہ قرار دے دِی

وزیراعظم عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے بطور کرکٹر اور پھر ورلڈ کپ جیتنے کے بعد دُنیا بھر میں اپنی شناخت بنا چکے تھے۔تاہم جب وہ انسانیت کی خدمت کی خاطر پاکستان کا پہلا کینسر ہسپتال بنانے کے سفر کی طرف گامزن ہوئے تو اُن کی اس فلاحی مہم کو بھی دُنیابھر میں پذیرائی مِلی اور پاکستان سے ہی نہیں، دُنیا کے ہر مُلک سے لوگوں نے کروڑوں روپے دے کر شوکت خانم کینسر ہسپتال کے قیام میں بھرپور تعاون کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اس کے بعد پشاور میں بھی کینسر ہسپتال بنایا ہے۔ جس سے پتا چلتا ہے کہ پاکستانی عوام اُنہیں عطیات دینے کے حوالے سے کتنی فراخ دِل ہے۔ لاہور میں بننے والے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے 25 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں