ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ 206

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

پہلے زلزلے کی شدت 4.6 دوسرے زلزلے کی شدت 5.6 اور پھر تیسرے زلزلے کی شدت 5.2 رہی، تینوں زلزلوں کے مرکز گلگت بلتستان میں تھے
پاکستان میں 40 منٹ کے دوران تین مرتبہ زلزلہ، پہلے زلزلے کی شدت 4.6 دوسرے زلزلے کی شدت 5.6 اور پھر تیسرے زلزلے کی شدت 5.2 رہی، تینوں زلزلوں کے مرکز گلگت بلتستان میں تھے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کو ملک میں پے درپے تین مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکے گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق تینوں زلزلوں کا مرکز گلگلت بلتستان تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے زلزلے کی شدت 4.6 دوسرے زلزلے کی شدت 5.6 اور پھر تیسرے زلزلے کی شدت 5.2 رہی جبکہ گہرائی 42 کلومیٹر زیر زمین اور مرکز مینگورہ سے 256 کلومیٹر دور گلگت بلتستان کا علاقہ تھا ۔

زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں