سب سے پہلے نئے سال2020ء کا آغازنیوزی لینڈ میں 187

سب سے پہلے نئے سال2020ء کا آغازنیوزی لینڈ میں

نئےسال کی خوشی میں آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر شاندارآتش بازی کا مظاہرہ، لوگوں کی کثیر تعداد نے جمع ہوکر نئے سال کا استقبال کیا، نئے سال کو دنیا کا چکر لگاتے 26 گھنٹے لگیں گے

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوا جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، نیویارک ٹائم اسکوائر پر نیوایئر بال ڈروپنگ تقریب کی ریہرسل کی گئی جب کہ 12 ہزار پاونڈ وزنی بال کی تیاری میں مختلف سائز کے 2 ہزار 600 کرسٹل ٹرائی اینگلز اور 32 ہزار ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی گئی ہیں۔
نیوایئر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پیرس میں آئفل ٹاور کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، امریکی شہر نیو یارک میں سب سے آخر میں نئے سال کا آغاز ہوگا جب کہ جرمنی کے شہر برلن میں نیو ایئر کے موقع پر آتش بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

سب سے پہلے نئے سال2020ء کا آغازنیوزی لینڈ میں
سب سے پہلے نئے سال2020ء کا آغازنیوزی لینڈ میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں