نریندر مودی کے گھر گولیاں چل گئیں۔ 187

بھارتی وزیراعظم پر حملہ کردیا گیا نریندر مودی کے گھر دہشت گردوں کا حملہ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گھر گولیاں چل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے نیا سوشہ چھوڑا ہے کہ نریندر مودی کے گھر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ بھارتی میڈیا جو کہ ہر وقت جھوٹ بولتا رہتا ہے اور پراپیگینڈا کرتا رہتا ہے، اب ایک نئے جھوٹ کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مقامی وقت شام 7 بجے دشت گردوں نے نریندر مودی کو مارنے کی کوشش کی اور ان کے گھر گولیاں چلا دیں، لیکن بھارتی وزیراعظم اس وقت اپنے گھر میں نہیں تھے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ فائرنگ کے فوری بعد پولیس نے وزیراعظم ہاوس کو گھیرے میں لے لیا اور ایمبولنس بھی موقع پر پہنچا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کا یہ جھوٹ اس وقت پکڑا گیا جب بھارتی وزیراعظم ہاوس کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے خبر کی تردید کی گئی۔ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ کسی دہشت گرد نے وزیراعظم ہاوس پر حملہ نہیں کیا بلکہ چھوٹی سی آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی تھی اور یہ آگ وزیراعظم ہاوس میں بھی نہیں لگی بلکہ چند فاصلے پر موجود کمپلکس میں لگی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگینڈا کیا گیا ہو، بلکہ چند روزقبل بھی بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں بہت بڑا حملہ ہوسکتا ہے، یہ حملہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں رام مندر پر ہوسکتا ہے، اس حوالے سے بھارت کی مختلف انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔
رام مندر کے ارد گرد علاقوں میں سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ اس وقت پورا بھارت ہائی الرٹ ہے کہ بھارت میں کسی بھی وقت بڑا حملہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب متنازع بل کیخلاف پورے بھارت میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مختلف ریاستوں میں لوگ دھرنا دے کر بیٹھے ہیں جبکہ متعدد ریاستوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں