ایم کیو ایم کسی بھی وقت حکمران جماعت سے اتحاد ختم کرسکتی ہے- 198

ایم کیو ایم کسی بھی وقت حکمران جماعت سے اتحاد ختم کرسکتی ہے-

یم کیو ایم جلد پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ختم کردے گی
سینئر صحافی اور تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان جلد ہی تحریک انصاف سے اتحاد ختم کردے گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے پیشگوئی کی کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنا اتحاد تحریک انصاف سے جلد ختم کردے گی۔
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے جس مقصد یعنی کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے تحریک انصاف سے اتحاد کیا تھا، وہ پورا نہیں ہوسکا، اس لیے ہوسکتا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان حکمران جماعت سے اتحاد ختم کردے، اس حوالے سے اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کو دعوت دی کہ وہ تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرے اور حکومت کو گرانے میں ہمارا ساتھ دے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرے، ایم کیو ایم اس حکومت کو گرادے ہم آپ کا ساتھ دیں گے، کراچی اور اس کے عوام کی خاطر جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں ہم سندھ میں دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن صرف شرط یہ ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کے مطالبات پورے نہیں کیے جارہے جب کہ وفاق کی گیس پالیسی کی مذمت کرتے ہیں، گیس کے مسئلے پر سندھ کا حق مارا جارہاہے لہذا ہمیں وفاق سے اپنا حصہ چھیننا پڑے گا۔ دوسری جانب بلاول بھٹو کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں