نئے سال کے آغاز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان 193

نئے سال کے آغاز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3 روپے 10پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش، پٹرول کی قیمت 2 روپے 61 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل2 روپے8 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع
کم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.08 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں