سرفرازاحمد کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے سکوا ڈ میں طلب کیے جانےکا امکان 184

سرفرازاحمد کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے سکوا ڈ میں طلب کیے جانےکا امکان

سرفرازاحمد کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے سکوا ڈ میں طلب کیے جانےکا امکان
فٹنس ٹیسٹ پاس کرنیکی صورت میں محمد رضوان کی جگہ لے سکتے ہیں ،کپتانی نہیں ملے گی:ذرائع
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 6اور7جنوری کو قومی اکیڈمی میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی فٹنس ٹیسٹ میں طلب کیا جارہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں محمد رضوان کی ناقص کارکردگی کے بعد اب سلیکٹرز نے ایکبار پھر سرفراز احمد کی جانب دیکھنا شروع کردیا ہے اور انہیں ٹیم میں شامل کرنے کے لیے فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرنے کا پلان بنا لیا گیا ہے جسے پاس کرنےکی صورت میں انہیں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوٹنی سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کرلیا جائےگا ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر بلے باز ٹیم کا حصہ ہوں گے اور ٹیم کی کپتانی بدستور بابر اعظم ہی کریں گے ۔

ایسے موقع پر جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم فارغ ہے اور کھلاڑی بنگلہ دیش سیریز کی تیاریوں کے منتظر ہیں۔مصباح الحق کھلاڑیوں کی فٹنس چیک کرنا چاہتے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی5جنوری کو لاہور میں جمع ہوں گے اوراگلے 2دن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔

ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم اورٹیسٹ قائد اظہر علی ان دنوں نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیل رہے ہیں،بورڈ نے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کا موقع فراہم کیا تھا، تمام کرکٹرز اب 5 جنوری کو لاہور میں یکجا ہونگے جہاں اگلے روز سے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہونا ہے۔بنگلہ دیش کےخلاف سیریز کا فیصلہ نہ ہونے کے باوجود قومی کرکٹرز تیاری کریں گے۔
جنوری کے دوسرے ہفتے سے ٹریننگ کا پلان تیار کر لیا گیا۔ سری لنکا کےخلاف سیریز کے بعد کچھ کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا،بعض قومی کرکٹرز قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں حصہ لے رہے ہیں۔باقاعدہ ٹریننگ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔ٹیم انتظامیہ نے فاسٹ بولروں نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو سری لنکا کی سیریز کے بعد آرام دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں