ایم کیو ایم عمران خان کی حکومت گرانے میں ہمارا ساتھ دے، بلاول بھٹو 196

ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرے اور حکومت کو گرانے میں ہمارا ساتھ دے۔ بلاول بھٹو

ایم کیو ایم عمران خان کی حکومت گرانے میں ہمارا ساتھ دے، بلاول بھٹو
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرے اور حکومت کو گرانے میں ہمارا ساتھ دے۔

کراچی میں میگا منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرے، ایم کیو ایم اس حکومت کو گرادے ہم آپ کا ساتھ دیں گے، کراچی اور اس کے عوام کی خاطر جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں ہم سندھ میں دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن صرف شرط یہ ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کے مطالبات پورے نہیں کیے جارہے جب کہ وفاق کی گیس پالیسی کی مذمت کرتے ہیں، گیس کے مسئلے پر سندھ کا حق مارا جارہاہے لہذا ہمیں وفاق سے اپنا حصہ چھیننا پڑے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہر قائد کی ترقی ہماری خواہش ہے، شہر قائد میں پورے پاکستان کے لوگ بستے ہیں، ہمارا کام نظر بھی آتا ہے اور ہم دکھا بھی سکتے ہیں، ملک کے عوام مسائل میں گھرے ہیں جب کہ معاشی حالات خطرناک ہیں اور غریب عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موجود حالات میں سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں کام ہورہا ہے، غیر ملکی جریدوں نے سندھ حکومت کی اس پالیسی کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ لوگ نکالے گئے ہیں، سندھ حکومت اس معاملے کو عدالت میں چیلنج کرے، غریب سے ایک ہزار روپے چھیننے والے سیاستدانوں پر لعنت ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں