اسرائیل نے فلسطین کے بعد اب اردن پر بھی قبضہ جمانے کا سوچ لیا 205

اسرائیل نے فلسطین کے بعد اب اردن پر بھی قبضہ جمانے کا سوچ لیا

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ وادی اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر دفاع نوتالی بینیٹ نے ہدایت کی کہ غرب اردن کے سیکٹرسی و فوج کے زیرانتظام سول ایڈمنسٹریشن کے ریکارڈ میں درج کرنے کے بجائے وزارت انصاف کے ریکارڈ میں درج کیا جائے۔ بینیت نے وزرات دفاع میں وادی اردن کے الحاق کے حوالے سے صلاح مشورہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔
اس سلسلے میں وزیر دفاع نے ہدایت کی کہ غرب اردن کے بعض علاقوں اور وادی اردن کو سول ایڈمنسٹریشن کے ریکارڈ میں شامل کرنے کے بجائے اسرائیلی وزارت انصاف کے ریکارڈ میں درج کیا جائے۔خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو گذشتہ کئی ماہ سے وادی اردن اور غرب اردن کو اسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کی طرف سے وادی اردن کے الحاق کے اعلان پر فلسطین اور عالمی برادری کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں