مسلم لیگ (ن) نے نیب ترمیمی آرڈیننس مسترد کردیا 197

مسلم لیگ (ن) نے نیب ترمیمی آرڈیننس مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپنی کرپشن کو نیب آرڈیننس کے ذریعے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019ء کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت کے ہر منصوبے کی انکوائری روکنے کے لئے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں ، سلیکٹڈ حکومت کا نیب آرڈیننس اپنی کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اگرچوری نہیں کی تو اپنی حکومت کے کرپشن میں ڈوبے منصوبوں کی نیب انکوائری بند کرنے کے لئے آرڈیننس کیوں لارہے ہیں؟ آپ جیسے جھوٹے، چوراورکرپٹ لوگ این آراو اوراداروں کو استعمال کرکے احتساب کا راستہ روکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب پشاور میٹرو، مالم جبہ اورہیلی کاپٹر مقدمات میں نیب تفتیش رکوانے کے لئے آرڈیننس لا رہے ہیں لیکن پشاورمیٹروکے ایک کھرب 25 ارب کے کھڈے این آر اوپلس سے نہیں چھپائے جا سکتے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ دوسروں سے 40 سال کا حساب لیکن علیمہ باجی، فیصل واوڈا اور جہانگیر ترین کو این آر او دیا گیا جبکہ اب اپنی حکومت اور دوستوں کی چوری چھپانے کے لئے نیب گٹھ جوڑ کے ذریعے این آراوپلس لایا جارہا ہے، اپنی کرپشن کونیب آرڈیننس کے ذریعے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں