بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے بھی انکار 203

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے بھی انکار بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے بھی انکار بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں سیکیورٹی کا مسئلہ ہے

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سے انکار کردیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے بھی انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے موقف اپنایا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف کے انکار کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز کے انعقاد کا کوئی فائدہ نہیں رہا، اسی لیے کمزور ٹیم نہیں بھیج رہے۔ اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اس کا باقاعدہ اعلان آنے والے دنوں میں کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان پر مشروط رضامندی ظاہر کی تھی جس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ میچز فی الحال پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا اور موقف اپنایا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو ایک مرتبہ پاکستان میں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے بھیجنا چاہتے ہیں، اگر بورڈ اور کھلاڑی سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہوگئے تو ٹیم ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہی کھیلے گی۔
تاہم اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی سیریز بھی پاکستان میں کھیلنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے پی سی بی کوششیں کر رہا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے، جس کیلئے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔ دوسری جانب ذرائع سے یہ بھی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایشیا الیون ٹیم کا حصہ ہونے کیلئے کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو دعوت نامے نہیں بھجوائے، اور نہ ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مستقبل میں دعوت نامے بھجوانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں