ایف آئی اے کا مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ پر چھاپہ ارشد ملک ویڈیو کیس سے متعلق اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا 193

ایف آئی اے کا مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ پر چھاپہ ارشد ملک ویڈیو کیس سے متعلق اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

ایف آئی اے کا مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ پر چھاپہ
ارشد ملک ویڈیو کیس سے متعلق اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
ایف آئی اے کا مسلم لیگ ن کے سیکریٹری پر چھاپہ، تفصیل کے مطابق مسلم لیگ نے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چھاپہ ماڈل ٹاون 180 ایچ پر ماراگیا۔ چھاپے کے دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے چھاپہ ارشد ملک ویڈیو کیس سکینڈل کے سلسلہ میں مارا ۔
رہنما مسلم لیگ ن عطاتارڑ کو ٹیمپل روڑ پر طلب کر رکھا تھا۔ یاد رہے تین روز قبل ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے مزید دوسینئرمرکزی رہنماء سینیٹرپرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کو 30 دسمبر کو طلب کر رکھاہے ، دونوں رہنماؤں کو جج ارشد ملک کیس میں طلب کیا گیاتھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی نیب میں گرفتاری کے بعد مزید دو سینئر رہنماء ایف آئی اے کے گھیرے میں آگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ن لیگ کے سینیٹر پرویز رشید اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو انکوائری کیلئے طلب کرلیا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کو30 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔اس سے 6 جولائی کو مریم نوازنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے کر آئی تھی ، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی نے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہ نوازشریف بے قصور ہے۔
انہوں نے آج یہاں پارٹی صدر شہبازشریف اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے رسیدیں بھی دیں، ثبوت بھی دیے، سب کو کچھ جانتے ہوئے بھی سازش اور انتقام ہے ، ہم عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ساتھ بے گناہ بیٹی کو بھی گھسیٹا گیا ، اور جیل میں ڈال دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں