اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے 198

اداکار اشرف راہی انتقال کرگئے

اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
لاہور: اسٹیج اور فلم کے نامور اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

اشرف راہی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج تھے۔ اداکار کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اداکار اشرف راہی کے انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اشرف راہی نے تھیٹر کے علاوہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں