نسیم شاہ ، شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کی 142سالہ تاریخ کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا 195

نسیم شاہ ، شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کی 142سالہ تاریخ کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

نسیم شاہ ، شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کی 142سالہ تاریخ کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
دونوںٹین ایچ باﺅلرز ایک ہی ٹیم کے لیے کسی ٹیسٹ میں 5،5وکٹیں لینے والے پہلے باﺅلرز بنے
قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باﺅلرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوران نئی تاریخ رقم کردی۔19سالہ شاہین آفریدی نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77رنز کے عوض5شکار کیے جب کہ16سالہ نسیم شاہ نے دوسری اننگز میںصرف31رنز دے کر مہمان ٹیم کے 5کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا،یہ ٹیسٹ کرکٹ کی142سالہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب دو ٹین ایچ باﺅلرز نے ایک ہی ٹیم کے لیے کسی ٹیسٹ میں 5،5وکٹیں حاصل کیں ۔
اس سے قبل دو ٹین ایج باﺅلرز نے مختلف ٹیموں کی جانب سے ایک ہی ٹیسٹ میں 5،5وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اس وقت حاصل کیا جب 2005ءمیں بنگلہ دیش کے انعام الحق جونیئر اور زمبابوے کے ایلٹن چگمبھرا نے پانچ ،پانچ شکار کیے تھے ۔

شاہین شاہ آفریدی اب ٹیسٹ کرکٹ میں بطور ٹین ایج باﺅلرزیادہ وکٹیں لینے والے پانچویں گیند باز ہیں ،ان کے علاوہ عمر گل نے بھی 25شکار کررکھے تھے جب کہ لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے بطور ٹین ایج باﺅلر28وکٹیں حاصل کی تھیں،بطور ٹین ایج باﺅلر زیاد ہ وکٹیں لینے کا اعزاز قومی ٹیم کے موجودہ باﺅلنگ کوچ وقار یونس کے پاس ہے جنہوں نے 55وکٹیں اپنے نام کیں تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں