نئی ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے اظہر علی،عابد علی کی بھی ترقی،محمد عباس ٹاپ15باﺅلرز کی فہرست میں شامل 198

نئی ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے اظہر علی،عابد علی کی بھی ترقی،محمد عباس ٹاپ15باﺅلرز کی فہرست میں شامل

نئی ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے
اظہر علی،عابد علی کی بھی ترقی،محمد عباس ٹاپ15باﺅلرز کی فہرست میں شامل
سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبرپر پہنچ گئے ہیں ۔25سالہ بابر اعظم کراچی ٹیسٹ میں60اور100ناٹ آﺅٹ رنز کی باریاں کھیلنے کے بعد اب9ویں سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں،وہ اب ٹاپ 10ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں موجود واحد بیٹسمین ہیں ۔
ٹاپ 20 میں موجود پاکستانی بیٹسمین اسد شفیق اس وقت 20 ویں نمبر پر موجود ہیں ،کراچی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے ٹیسٹ کپتان اظہر علی ترقی پاکر26ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ، سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے اوپنر عابد علی 78ویں پوزیشن سے ترقی کے ساتھ62ویں نمبر پر آگئے ہیں،اوپنر شان مسعود بھی ترقی پاکر41ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ،سابق کپتان سرفراز احمد اس وقت45ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

باﺅلر کی فہرست میں محمد عباس نے4درجے ترقی پاکر 15ویں پوزیشن سنبھال لی،نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی نے 39 ویں سنبھال لی ہے جب کہ نسیم شاہ نے کراچی ٹیسٹ میں شاندار باﺅلنگ پرفارمنس دیکر79 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے ۔لیگ سپنر یاسر شاہ باﺅلرز کی فہرست میں22ویں پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ آل راﺅنڈرز کی فہرست میں ان کا18واں نمبر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں