پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلئے محفوظ ملک ہے:دیمتھ کارونارتنے 214

پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلئے محفوظ ملک ہے:دیمتھ کارونارتنے ہمارے کھلاڑیوں کو 200 فیصد سکیورٹی ملی، دیگر ممالک کو بھی یہاں آنا چاہیے:سری لنکن کپتان

پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلئے محفوظ ملک ہے:دیمتھ کارونارتنے
ہمارے کھلاڑیوں کو 200 فیصد سکیورٹی ملی، دیگر ممالک کو بھی یہاں آنا چاہیے:سری لنکن کپتان
سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے پاکستان کو میزبانی کےلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ہمارے کھلاڑیوں کو 200 فیصد سکیورٹی ملی۔کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں 80 رنز کی برتری حاصل ہونے کے بعد ہم نے کچھ تجربات کیے جس کا نقصان ہوا۔
دیموتھ کرونا رتنے کا کہنا تھا دوسری اننگز میں پاکستان کو آغاز میں اچھی پارٹنرشپ ملی جس کے بعد میچ ہمارے ہاتھ سے نکلا، عابد علی کی بیٹنگ نے کافی متاثر کیا، ہم نے اسے پہلے دیکھا نہیں تھا اسلئے پلان نہیں کر سکے تھے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی سنچری کافی شاندار تھی، اس نے اطمینان سے کھیلا جب کہ عابد نے نئے گیند سے شاندار کھیلا جو ایک مشکل ٹاسک تھا۔
ان کا کہنا تھا دوسری اننگز کے آغاز میں پاکستان کی وکٹ نہ لے سکے جس کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا، ہم دوسرے اننگز میں پاکستانی بیٹسمینوں کو پریشر میں نہیں لے سکے تھے۔قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیموتھ کرونا رتنے کا کہنا تھا نسیم شاہ نے میچور کرکٹ کھیلی، وہ 16سال کا ہے لیکن بولنگ کافی تجربہ کار کھلاڑی کی طرح کی۔
پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کا کہنا تھا پاکستان میں 200 فیصد سکیورٹی ملی اور ہم کافی خوش ہیں، پاکستانی فینز نے بھی بہت سپورٹ کیا۔دیموتھ کرونا رتنے نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی میزبانی کیلئے محفوظ ملک ہے اور دیگر ممالک کو بھی یہاں آنا چاہیے۔سری لنکن کپتان کا پاکستان میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات سے متعلق بیان بنگلا دیش اور بھارت سمیت دیگر ٹیموں کے لیے واضح پیغام ہے جو سکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلنے سے خوفزدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں