ن لیگ کاآئندہ چند دنوں میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان 205

ن لیگ کاآئندہ چند دنوں میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

ن لیگ کاآئندہ چند دنوں میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان
مریم نوازبھی عوامی ریلیوں، جلسوں سے خطاب کریں گی، مریم نوازکی سیاسی سرگرمیاں اسٹیبلشمنٹ یا اداروں کیخلاف نہیں بلکہ عمران خان کیخلاف سخت اندازمیں ہوں گی
مسلم لیگ ن نے آئندہ چند دنوں میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا، مریم نوازبھی عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گی، مریم نوازاسٹیبلشمنٹ یا اداروں کیخلاف نہیں بلکہ عمران خان کیخلاف سخت قسم کی سیاست شروع ہوجائے گی۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی سیاسی سرگرمیوں کا انحصار مریم نواز کی ضمانت سے مشروط ہے۔
مریم نوازاس وقت آزاد ہیں لیکن خاموش ہیں، ن لیگ کی خاموشی آئندہ چند میں تبدیل ہوجائے گی، ن لیگ کی سیاسی سرگرمیاں صرف عمران خان کے خلاف ہوں گی، اور وہ بھی بڑے سخت انداز میں ہوں گی۔ مریم نواز کا نام بھی مقررین کی فہرست میں شامل ہے۔ مریم نواز اسٹیبلشمنٹ یا اداروں کیخلاف نہیں بلکہ عمران خان کیخلاف سخت قسم کی سیاست شروع ہوجائے گی۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکالنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں جس کے مطابق کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز کا ٹرائل ہو رہا ہے اور وہ مشروط ضمانت پر ہیں لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا۔ذیلی کمیٹی نے کہاکہ مریم نواز اگر کسی دوسرے فورم سے اجازت لینا چاہتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام سفارشات وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کا حتمی فیصلہ بھی اجلاس میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں مریم نواز نے استدعا کی تھی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے اور اٴْنہیں اس لسٹ سے نام ختم کرنے کے احکامات دئیے جائیں۔اسی درخواست پر 9 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز تک حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔گزشتہ روز مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس پر پیر کو سماعت ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں