نیب راولپنڈ ی نے سیکرٹری جنرل (ن) لیگ احسن اقبال کو گرفتار کرلیا 203

نیب راولپنڈ ی نے سیکرٹری جنرل (ن) لیگ احسن اقبال کو گرفتار کرلیا

نیب راولپنڈ ی نے سیکرٹری جنرل (ن) لیگ احسن اقبال کو گرفتار کرلیا
احسن اقبال کو نیب نے آج انکوائری کیلئے طلب کیا تھا، احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن اسکینڈل میں گرفتارکیا گیا ہے۔ ذرائع نیب
نیب راولپنڈ ی نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو گرفتار کرلیا، احسن اقبال کو نیب نے آج انکوائری کیلئے طلب کیا تھا، احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن اسکینڈل میں گرفتارکیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈ ی نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو اسپورٹس سٹی کمپلیکس اسکینڈل میں گرفتار کرلیا ہے، احسن اقبال کو نیب راولپنڈی نے آج انکوائری کیلئے طلب کیا تھا۔
احسن اقبال نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو آج پیش ہوئے تھے۔ جہاں پر سوالات کے غیرتسلی بخش جوابات دینے پر نیب ٹیم نے ان کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے نیب راولپنڈی نے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی طلبی کا سمن جاری کیا تھا۔
سمن میں احسن اقبال کو کل راولپنڈی دفتر میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

نیب حکام نے احسن اقبال سے تحقیقات سے قبل نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نارووال کا دورہ بھی کیا تھا۔ یاد رہے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے بعد اب احسن اقبال حکومت کیخلاف سیاسی بیان بازی کرنے میں متحرک ہیں۔ ن لیگ اور احسن اقبال کی جانب سے ان کو جلد طلب کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ انہوں نے گزشتہ روز بھی اپنے بیان میں کہا کہ نیب کے سیاسی مقاصد کا سب کو معلوم ہوچکا ہے۔
نیب نے میرے خلاف کیس بنایا میں بالکل ضمانت نہیں کرواؤں گا۔بلکہ نیب کے جھوٹ کو بے نقاب کریں گے۔میرے خلاف اس لیے گھیرا تنگ کیا گیا، نارووال میں اسپورٹس سٹی منصوبہ جو پیپلزپارٹی کے دور میں منظور ہوا تھا، کیا نارووال ہندوستان یا اسرائیل ہے؟ وہاں کے لوگ ٹیکس نہیں دیتے؟میری نگرانی میں سی پیک کے ساڑھے 28ارب ڈالر کے منصوبے ہوئے، میں نیب اورخفیہ اداروں کو چیلنج دیتا ہوں کہ ثابت کردیں کہ میں نے ایک روپے کا بھی مفاد لیا ہو۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا لفظ انتقام سے جڑ گیا ہے۔احتساب ہونا چاہیے ،ہم حق میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں