عمران خان کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، احسن اقبال 184

عمران خان کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، احسن اقبال

عمران خان کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، احسن اقبال
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برسوں پرانے منصوبے مکمل کیے، مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسیوں کے خلاف جھوٹ بولا گیا، فارن فنڈنگ سے قوم کا مینڈیٹ چھینا گیا، 15ماہ میں 12 لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں، پاکستان جتنا اعتماد کھوچکا ہے ماضی میں ایسا کبھی نہیں تھا، ملک کو حکومت کی نالائقی اور تباہی سے بچائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کا نام اپنے ایجنڈے کے لئے استعمال کررہی ہے اور نیب کے ذریعے مخالفین کی کردار کشی کررہی ہے، حکومت کی ناکامی پر اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرایا جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) عمران خان کی دھمکیوں سے نہیں جھکے گی، نارروال اسپورٹس سٹی منصوبے پر اب تک ڈھائی ارب روپے خرچ ہوئے ہیں لیکن مجھ پر الزام لگایا گیا کہ اس منصوبے میں 6 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، منصوبے کی منظوری اس وقت دی گئی جب میں اپوزیشن کاحصہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں