پرویز مشرف کو سزا، ایم کیو ایم پاکستان نے مظاہروں کا اعلان کردیا 213

پرویز مشرف کو سزا، ایم کیو ایم پاکستان نے مظاہروں کا اعلان کردیا فاروق ستار نے سابق صدر پاکستان کے خلاف فیصلے کو ناانصافی قرار دیدیا

پرویز مشرف کو سزا، ایم کیو ایم پاکستان نے مظاہروں کا اعلان کردیا
فاروق ستار نے سابق صدر پاکستان کے خلاف فیصلے کو ناانصافی قرار دیدیا
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے کی وجہ سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کو ہم نہ انصافی قرار دیتے ہیں۔
پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ متصبانہ ہے .اس غیر منصفانہ فیصلے سے بانیان پاکستان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ مشرف کے خلاف فیصلے پر پانچ کروڑ مہاجر وں کی دل آزاری ہو ئی ہے،فاروق ستار نے مزید کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والا آج غدار ہو گیا۔
انکو گھسیٹنے کی بات کی جا رہی ہے۔ ججوں کو مناظرہ کا چیلنج دیتا ہوں۔ اگر میں مناظرے میں ہار جاوں تو سیاست چھوڑدوں گا۔

اگر جج ہار جائے تو وہ کرسی چھوڑ دیں، فیصلے میں عدل کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے. فاروق ستار نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے آباو اجداد نے ملک بنایا ان کو غدار قرار دے دیا گیا افسوس ناک فیصلہ ہے۔ پرویز مشرف کے فیصلے کے خلاف پریس کلب پر جمعہ ساڑھے تین بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
کل کے احتجاجی مظاہرے میں فروغ نسیم، ایم کیو ایم پاکستان رہنماوں اور مصطفی کمال کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں