لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارتی فوج کے پرخچے اڑا دیے 174

لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارتی فوج کے پرخچے اڑا دیے

ایل او سی کے جوڑا سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث 3 فوجی جوان شدید زخمی، جوابی اور منہ توڑ کاروائی میں بھارتی چوکی کو تباہ کر دیا گیا.
لائن آف کنٹرول پر گھمسان کی لڑائی، پاک فوج نے بھارتی فوج کے پرخچے اڑا دیے، ایل او سی کے جوڑا سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث 3 فوجی جوان شدید زخمی، جوابی اور منہ توڑ کاروائی میں بھارتی چوکی کو تباہ کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر رات کی تاریکی میں پاکستانی علاقوں کا حملہ کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے جوڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے باعث شہری آبادی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے جوڑا سیکٹر پر خوفناک بمباری کی جس کے باعث پاک فوج کے 3 جوان شدید زخمی ہوگئے۔
پاک فوج نے بھی بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا۔

بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے باعث 2 شہریوں کے شہید ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ جبکہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ سرحدوں پر بھارتی فوج کی جانب سے مشکوک حرکات کی گئی ہیں جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ بھارت، پاکستان سے جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کیے بیٹھے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر 5 جگہوں پر لگی باڑ کو کاٹ دیا ہے۔
جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے سرحد پار غیر معمولی نقل و حرکت کی گئی ہے۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگی ہتھیار پہنچا دیے ہیں۔ بھارت نے سرحد پر براہموس اور اسپائس میزائل نصب کر دیے ہیں جبکہ جنگی ٹینک بھی تعینات کیے جا چکے ہیں۔ سرحدوں پر بھارتی فوج کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں