کراچی: دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ 207

کراچی ٹیسٹ؛ سری لنکا کے خلاف پاکستانی بلے باز ناکام

کراچی: دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

شہر قائد میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں اور آج پہلا میچ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے کیا تاہم اوپنرز ایک بار پھر خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 10 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان اظہر علی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے، اوپنر عابد علی نے 38 رنز بنائے اور کمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

بابر اعظم اور اسد شفیق نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز جوڑے، 127 کے اسکور پر بابر اعظم غیر ضروری طور پر اسٹمپ ہوگئے۔ انہوں نے 60رنز بنائے۔

اسد شفیق کریز کی ایک جانب موجود رہے تو دوسری جانب پاکستان کو یکے بعد دیگرے حارث سہیل ، محمد رضوان اور یاسر شاہ کی صورت میں 3 نقصان برداشت کرنا پڑے۔ 172 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں، ایسے موقع پر محمد عباس بیٹنگ کے لیے آئے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ وکٹ دکھائی دیتی ہے لہذا بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں