ترجمان پاک فوج کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے 201

ڈی جی آئی ایس پی آرکچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

ترجمان پاک فوج کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں امن وامان کی صورتحال اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزا کے فیصلے پر بھی گفتگو کا امکان ہے
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزا کے معاملے پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ واضح رہے ترجمان پاک فوج نے کورکمانڈرز کانفرنس کے بعد بھی پریس کانفرنس کرنی تھی، لیکن بعض وجوہات کی بناء پر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرس نہیں کی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اپنی پریس کانفرنس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال اور داخلی وخارجی معاملات پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں