مسلم لیڈر طیب اردگان فروری میں پاکستان آئیں گے ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان اہم اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے 183

مسلم لیڈر طیب اردگان فروری میں پاکستان آئیں گے ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان اہم اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے

مسلم لیڈر طیب اردگان فروری میں پاکستان آئیں گے
ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان اہم اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے
ترک صدر طیب اردگان آئندہ سال فروری میں پاکستان آئیں گے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان آئندہ سال فروری کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترک صدر بڑے کاروباری وفد کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔ترک صدر پاکستان کے دورے کے دوران کئی اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔پاک ترک اعلیٰ تزویراتی کونسل کا اہم اجلاس بھی ہو گا۔
ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ رجب طیب اردگان کا 17 نومبر کو پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی حکومت کے حکام نے اس حوالے سے پاکستان کی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا تھا۔
جبکہ کچھ ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ترک صدر کا دسمبر کے پہلے ہفتے یا وسط تک بھی ملتوی ہو سکتا ہے۔ ممکنہ طور پر دسمبر تک دورہ ملتوی ہونے کی صورت میں ترک صدر کا دورہ پاکستان ایک روز کی بجائے 2 روز کا کیا جا سکتا ہے۔تاہم اب بتایا گیا ہے کہ ترک صدر فروری میں پاکستان آئیں گے۔ واضح رہے کہ ترک صدر کا دورہ پاکستان گزشتہ ماہ اکتوبر میں شیڈول تھا جسے شام کی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اب شام کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد جلد ترک صدر طیب اردگان پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی جنیوا میں وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات ہوئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے طیب اردگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں