فوج میں کبھی ایسا غم و غصہ نہیں دیکھا. شیخ رشید حالات مزیدخراب ہوتے دیکھ رہا ہوں. وزیرریلولے 190

فوج میں کبھی ایسا غم و غصہ نہیں دیکھا. شیخ رشید حالات مزیدخراب ہوتے دیکھ رہا ہوں. وزیرریلولے

فوج میں کبھی ایسا غم و غصہ نہیں دیکھا. شیخ رشید
حالات مزیدخراب ہوتے دیکھ رہا ہوں. وزیرریلولے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو کشمیریوں کو بے وقوف سمجھتا ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں، کشمیر کے معاملے پر پاکستان میں سب متفق ہیں روالپنڈی میں کشمیری راہنما چوہدری غلام عباس کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بہت قریب سے دیکھا ہے، کشمیریوں نے بے سرو سامانی میں جدوجہد شروع کی.
شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے خون کے نذرانے دینے ہوں گے کشمیری قوم بہت ذہین قوم ہے پاکستان جدوجہد آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے.
انہوں نے کہا کہ جو کشمیریوں کو بے وقوف سمجھتا ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں، کشمیر کے معاملے پر پاکستان میں سب متفق ہیں‘وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک کو لوٹنے والے کو کوئی پوچھنے والا نہیں ملکی جنگی محاذ پر فتح حاصل کرنے کو غدار قرار دے دیا گیا ہمیں آپس کے اختلافات ختم کرنے چاہئیں کل کے فیصلے سے فاصلہ بڑھے گا.

شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں‘ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور جس شخص نے سیاچن اور کارگل میں فتح کے جھنڈے گاڑے اس سے پوچھا جا رہا ہے، حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، فوج میں کبھی ایسا غم و غصہ نہیں دیکھا. شیخ رشید نے کہا کہ زندگی کا سب سے تلخ بیان ہے جو آئی ایس پی آر نے کل جاری کیا، پاکستان میں بہت بڑا بگاڑ دیکھ رہا ہوں، ہمیں تلخیاں ختم کرنا ہوں گی‘وزیر ریلوے نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بہت قریب سے دیکھا ہے، کشمیری پاکستان میں بھی اپنی جماعتیں بنائیں، وہ بہت ذہین ہیں،ان کے پاس دنیابھر کی معلومات ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر سے کہتا ہوں کہ گلی محلوں میں ریلیاں نکالی جائیں، کشمیری جاگا ہوا ہے، میری خواہش تھی کہ یو پی اور سی پی کا مسلمان جاگے، آج ہندوستان کا مسلمان جاگ رہا ہے.
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں ہمیں مداخلت کی ضرورت نہیں، ہمارا رشتہ پاکستان کی عوام کے ساتھ ہے کسی حکومت کے ساتھ نہیں، کشمیری قیادت کی 1958 کے بعد قدروقیمت نہیں کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں