عمران خان کا بحرین میں ریڈ کارپٹ استقبال،وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول اعزازسے نواز دیا گیا 209

ریڈ کارپٹ استقبال

عمران خان کا بحرین میں ریڈ کارپٹ استقبال،وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول اعزازسے نواز دیا گیا
وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کا اعلی ترین سول اعزاز دیدیا گیا، شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے وزیر اعظم عمران خان کو اعلی ترین سول اعزاز دیا۔ وزیراعظم عمران خان کو بحرین کا اعلی ترین سول ایوارڈ دیدیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان بحرین کے محل رسخیر پہنچے جہاں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے وزیر اعظم عمران کا استقبال کیااور ان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا۔ وزیر اعظم عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں

بطور مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بحرین پہنچنے پر پرتپاک ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا،شہزادہ سلمان بن حماد نے وزیراعظم کا استقبال کیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور معاون خصوصی زلفی بخاری وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں