اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست منطور کر لی 215

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست منطور کر لی عدالت نے سابق صدر کی ہمشیرہ کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست منطور کر لی
عدالت نے سابق صدر کی ہمشیرہ کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست منطور کر لی ۔ تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے سماعت کی ۔
یاد رہے اس سے قبل ہونے والی سماعت کواسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی تھی جبکہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی تھی ۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی سپیشل بینچ نے سماعت کی ۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ زرداری اور درخواست گزاروں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔سماعت کے موقع پر قومی احتساب بیورو (نیب )کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی پیش ہوئے ۔سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی ۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ پڑھ کر سنائی، میڈکل رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو مختلف بیماریاں لاحق ہیں، تاہم اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں