اوپنر عابد علی کرکٹ کے نیل آرم سٹرونگ قرار وقار یونس نے راولپنڈی ٹیسٹ میں عابد علی کو تاریخی کارنامہ انجام دینے پر ’لیجنڈ‘ قرار دیا 215

کرکٹ کے نیل آرم سٹرونگ

اوپنر عابد علی کرکٹ کے نیل آرم سٹرونگ قرار
وقار یونس نے راولپنڈی ٹیسٹ میں عابد علی کو تاریخی کارنامہ انجام دینے پر ’لیجنڈ‘ قرار دیا
پاکستانی اوپنر عابد علی کو تاریخ ساز سنچری بنانے پر کرکٹ کے نیل آرم سٹرونگ کا خطاب مل گیا۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی، بولنگ کوچ وقار یونس، سابق کھلاڑیوں نے عابد علی کو روالپنڈی ٹیسٹ میں شاندار سنچری پر مبارک باد دی۔کپتان اظہر علی نے عابد علی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ” عابد نے پہلے ٹیسٹ اور ون ڈے میں سنچری بنائی، وہ ابھی مزید ریکارڈ بھی بنائیں گے“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں