کوہلی میرے لیے کرکٹ کا کرسٹیانورونالڈو ہے :برائن لارا ویرات کوہلی اور روہت جیسے کھلاڑی میرا 400رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں:لیجنڈری بلے باز 210

کرکٹ کا کرسٹیانورونالڈو

ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹنگ سٹاربرائن لارا نے2004ءمیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سب سے بڑی انفرادی 400 رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز کے لیے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اوپنر روہت شرما کو خطرہ قرار دیا ہے۔50سالہ برائن لارا نے کہا کہ اس قسم کے ریکارڈزاکثرجارح مزاج کرکٹر ہی توڑتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ویرات کوہلی اور روہت جیسے کھلاڑی میرا یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔
لارا کا مزید کہنا تھا کہ کوہلی شاید لوکیش راہول یا روہت شرما سے زیادہ ٹیلنٹڈ بلے باز نہیں ہے لیکن اس کی ہر میچ کے لیے تیاری کا میعار انتہائی شاندار ہوتا ہے ،میرے لیے وہ کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 335 رنز بنائے تھے مگر آسٹریلیا نے اپنی اننگز ڈیکلیئرکردی تھی، اس بارے میں لارا کہتے ہیں کہ میری وارنر سے بات ہوئی۔

کوہلی میرے لیے کرکٹ کا کرسٹیانورونالڈو ہے :برائن لارا ویرات کوہلی اور روہت جیسے کھلاڑی میرا 400رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں:لیجنڈری بلے باز
کوہلی میرے لیے کرکٹ کا کرسٹیانورونالڈو ہے :برائن لارا ویرات کوہلی اور روہت جیسے کھلاڑی میرا 400رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں:لیجنڈری بلے باز

ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز میرے ہاتھ میں نہیں تھی، یہ ٹیم کا فیصلہ تھا، ویسے بھی بارش کا خطرہ بھی موجود تھا۔یاد رہے کہ لارا نے1994ءمیںانگلینڈ ہی کے خلاف 375رنز بناکر ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بہترین انفرادی اننگز کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا تاہم 2003ءمیں کینگرو اوپنر میتھیو ہیڈن نے زمبابوے کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں380رنز بنا کر ان کا ریکارڈ توڑ ڈالا جس کے بعد عظیم بلے باز نے اگلے ہی سال یہ ریکارڈ ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں