ڈی جی خان، راجن پورکوبلوچستان میں شامل کیا جائے، اخترمینگل 208

ڈی جی خان، راجن پورکوبلوچستان میں شامل کیا جائے، اخترمینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جنوبی پنجاب بھی برابرکا ترقی یافتہ ہو۔

سی پیک سے لاہور میٹروٹرین چلائی گئی لیکن بلوچستان میں کیکڑا بس بھی نہیں دی گئی۔ تونسہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کو بلوچستان سے نکال کر پنجاب میں شامل کیا گیا تھا، پنجاب میں شمولیت کے باوجود ڈیرہ غازی خان اور راجن پور پسماندہ ہیں۔

پنجاب کے ایک ضلع میں23 جامعات ہیں لیکن ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں، وسائل معدنیات یہاں سے نکلے مگر مقامی لوگ مستفید نہیں ہوئے، ہم پاکستان کے آئین کے تحت حقوق مانگ رہے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان، راجن پور کو بلوچستان میں شامل کرکے آبادی متوازن کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں