وزیراعظم عمران خان بحرین روانہ اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوگئے۔ 223

وزیراعظم عمران خان بحرین روانہ

وزیراعظم عمران خان بحرین روانہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوگئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم سلطنت بحرین کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس موقع پر عمران خان کو بحرین کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

علاوہ ازیں دورے سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں