بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ9بلے بازوں کی فہرست میں موجود دنیا کے واحد بلے باز بن گئے 209

بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ9بلے بازوں کی فہرست میں موجود دنیا کے واحد بلے باز بن گئے عابد علی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں78ویں پوزیشن ،شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی بھی ترقی

بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ9بلے بازوں کی فہرست میں موجود دنیا کے واحد بلے باز بن گئے
عابد علی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں78ویں پوزیشن ،شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی بھی ترقی
نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ10بلے بازوں کی فہرست میں جگہ بنا لی،تینوں فارمیٹس میں ٹاپ9بلے بازوں کی فہرست میں موجود دنیا کے واحد بلے باز بھی بن گئے ۔ پرتھ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف143اور50رنز کی باریاں کھیلنے والے مارنس لبسشین نے ٹاپ5بلے بازوں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے،مسلسل تین میچز میں150رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز ظہیر عباس اور مدثر نذر کی فہرست میں شمولیت سے محروم رہنے والے لبسشین نے تین درجے ترقی کے ساتھ5ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔
کینگرو بلے باز ٹریوس ہیڈ نے دو درجے ترقی کے ساتھ32ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔پرتھ ٹیسٹ میں97رنز کے عوض9وکٹیں حاصل کرنے والے کینگرو فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک نے کیریئر کی بہترین 5ویں پوزیشن اپنے نام کی اور کیریئر بیسٹ806پوائنٹس بھی حاصل کیے،ان کے ساتھی فاسٹ باﺅلر جوش ہیزل ووڈ نے ایک درجے ترقی کے ساتھ7ویں پوزیشن سنبھال لی،پرتھ ٹیسٹ میں 80اور 22رنز بنانے والے روس ٹیلر نے5درجے ترقی کے ساتھ11ویں پوزیشن سنبھال لی،کولن ڈی گرینڈ ہوم نے3درجے ترقی پاکر40ویں پوزیشن سنبھال لی،نیل ویگنر نے پرتھ ٹیسٹ میں7وکٹوں کے ساتھ باﺅلرز کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ ٹم ساﺅتھی نے میچ میں9وکٹوں کے ساتھ ٹاپ 10باﺅلرز کی فہرست میںجگہ بنالی ہے ۔

سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے بابر اعظم نے 4سیڑھیاں چڑھ کر9ویں پوزیشن سنبھال لی ہے،اوپنر عابد علی نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری کے ساتھ رینکنگ میں78ویں پوزیشن پر اینٹری ماری ہے۔باﺅلرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی نے2درجے ترقی کے ساتھ 47ویں جبکہ نسیم شاہ نے15درجے ترقی کے ساتھ 110ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں