پاکستان اپنی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ کرنے کیلئے تیار 235

پاکستان اپنی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ کرنے کیلئے تیار بھارتی فضائیہ اور میزائل سسٹم کو مکمل طور پر ناکام بنانے والے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم ایف ڈی 2000 کی خریداری کی تیاریاں

پاکستان اپنی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ کرنے کیلئے تیار
بھارتی فضائیہ اور میزائل سسٹم کو مکمل طور پر ناکام بنانے والے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم ایف ڈی 2000 کی خریداری کی تیاریاں
پاکستان کا بھارتی فضائیہ کو مکمل طور پر ناکارہ کر دینے والے ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری پر غور، پاکستان جلد چین سے جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم خرید سکتا ہے، روس اور بھارت کے درمیان ایس یو 400 میزائل ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کے بعد پاکستان ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری پر غور کرنے پر مجبور ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے دنیا کا جدید ترین ہتھیار خریدنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اپنے دوست ملک چین سے جدید ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔ حال ہی میں بھارت نے جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع کرتے ہوئے روس سے معاہدہ کیا تھا۔
بھارت نے روس سے دنیا کا جدید ترین ائیرڈیفنس سسٹم ایس یو 400 خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

بھارت کی جانب سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع کرنے کے اس فیصلے کے بعد پاکستان بھی اپنے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے ائیرڈیفنس سسٹم خریدنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ پاکستان ہر ممکن طور پر ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ بننے گریز کرنا چاہتا ہے، تاہم پاکستان اپنے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے سے بھی غفلت نہیں برت سکتا۔ اسی لیے پاکستان بھی اپنے دوست ملک چین سے دنیا کا جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم خریدنے پر غور کررہا ہے۔
جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کسی بھی قسم کے فضائی حملے کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سسٹم کی بدولت کوئی بھی ملک پاکستان پر میزائل یا فضائی حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ اگر پاکستان جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم حاصل کر لیتا ہے، تو ایسے میں بھارتی فضائیہ مکمل طور پر ناکام ہو جائے گی۔ جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی موجودگی میں بھارتی فضائیہ کبھی بھی پاکستان پر حملہ نہیں کر پائے گی۔ اگر پاکستان یہ میزائل ڈیفنس سسٹم خریدتا ہے تو یہ اس کی تاریخ کا سب سے اہم ترین دفاعی معاہدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں