وزیر اعلیٰ پنجاب نے بے روزگار نوجوانوں کو خوش خبری سُنا دی 221

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بے روزگار نوجوانوں کو خوش خبری سُنا دی ایک لاکھ نوجوانوں کوٹیکنیکل کورسز کرائے جائیں گے، اور سی پیک میں نوکریاں بھی دی جائیں گی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بے روزگار نوجوانوں کو خوش خبری سُنا دی
ایک لاکھ نوجوانوں کوٹیکنیکل کورسز کرائے جائیں گے، اور سی پیک میں نوکریاں بھی دی جائیں گی
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کو اُن کے سیاسی مخالفین اور دیگر عوامی طبقات کی جانب سے بھی اکثر و بیشتر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اکثر ایسی خبریں بھی گردش میں آتی ہیں کہ تحریک انصاف کے بہت سے رہنما وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حق میں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان پر بھی عثمان بزدار کے حوالے سے بہت دباؤ ہے۔
مگر لگتا ہے کہ جیسے عثمان بزدار نے اب صحیح معنوں میں عوام کی حالت بدلنے کی ٹھان لی ہے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے نوجوانوں کو خوش خبری دی ہے کہ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسز کروائے جائیں گے، اس مقصد کے لیے حکومت کی جانب سے نوجوان ہُنر مند پروگرام کے تحت ڈیڑھ ارب روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں ٹیوٹا کے استعداد کار میں گزشتہ دور میں توجہ نہیں دی گئی، جس پر اب موجودہ صوبائی حکومت کی جانب خاص دھیان دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ جاری کردہ حالیہ فنڈ کے نتیجے میں نوجوانوں کو جدید کورسز کرائے جائیں گے۔ جس سے پنجاب کے نوجوانوں کو سی پیک میں نوکریاں بھی حاصل ہوں گی اور پنجاب میں بے روزگاری پر قابو پانے میں بڑی مدد مِلے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب میں 4 ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے قیام پر بھی کام کر رہی ہے، اس منصوبے کا بھی جلد آغاز ہو جائے گا۔ہُنر مندنوجوان پروگرام بہترین منصوبہ ہے۔ ٹیوٹا کے تحت پہلے سے ہی 70 سے 80ہزار نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیں۔نوجوانوں کو معاشی خود مختاری سے روشناس کرانے کے لیے کام جاری ہے۔مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسز کرائے جا رہے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملک کی اقتصادی صورتِ حال بہتر ہو گئی ہے اور مستقبل میں مزید بہتر ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں