آصف علی زرداری نے کوئی پیسہ دیا اور نہ ہی کوئی ڈیل ہوئی نوازشریف کے باہر جانے سے وزیراعظم پریشانی میں مبتلا ہیں ،شاہد مسعود 209

آصف علی زرداری نے کوئی پیسہ دیا اور نہ ہی کوئی ڈیل ہوئی نوازشریف کے باہر جانے سے وزیراعظم پریشانی میں مبتلا ہیں ،شاہد مسعود

آصف علی زرداری نے کوئی پیسہ دیا اور نہ ہی کوئی ڈیل ہوئی
نوازشریف کے باہر جانے سے وزیراعظم پریشانی میں مبتلا ہیں ،شاہد مسعود
سینئر تجزیہ کار شاہد مسعود نے کہا ہے کہ حکومت کی سابق صدر آصف علی زرادری کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئے، آصف علی زرداری نے حکومت کو کو ئی پیسہ نہیں دیا، تاہم عدالت سے رہائی لے گئے۔ نواز شریف نے باہر جانے کیلئے کوئی پیسے نہیں دیئے، وزیر اعظم عمران خان پریشان چھوڑ کر چلے گئے۔ وزیراعظم سارا معاملہ سمجھ ہی نہیں سکے۔
یاد رہےسابق صدر آصف علی زرداری ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرائے ۔ جس پر عدالت نے گزشتہ روز آصف علی زرداری کو رہا کردیا ۔یاد رہےگزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی تھی . وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے آصف علی زرداری کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی.نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے عدالت کے حکم پر نیب پراسیکوٹر جہانزیب بھروانہ نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پڑھ کر سنائی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری دل کے عارضے سمیت مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
تاہم یاد رہے کہ نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت دی تھی اور 8ہفتوں کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا کہا تھا۔ فیصلہ میں لاہور ہائیکورٹ نے یہ بھی کہا کہ علاج کیلئے مزید وقت کی ضرورت ہو تو رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سئینئر تجزیہ کار شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ نوا زشریف کے باہر جانے سے وزیراعظم پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں